28 فروری 2011 - 20:30

لیبیا، تیونس ، بحرین ، یمن اور عمان میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔

ابنا: تیونس میں عوام کا کہناہےکہ جب تک ان کےمطالبات پورےنہيں ہوجاتےاس وقت تک احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری رہےگا۔ مظاہروں کی کال دینےوالےایک لیڈرریاض بن شعوی نےاپنےایک انٹرویو میں وزیراعظم محمد الغنوشی کے استعفے کو کم اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیونس کےعوام کامسئلہ سابق حکومت کےچند حکام کی معزولی نہيں ہےبلکہ اس ملک کےعوام کامطالبہ بنیادی اصلاحات اورمجموعی طورپر سیاسی ڈھانچےکی تبدیلی ہے۔ریاض بن شعوی نےکہاکہ جب تک بن علوی کےدور کےافراد حکومت میں باقی رہيں گے اورعوامی مطالبات پورےنہيں ہوں گےاس وقت تک عوامی احتجاج جاری رہےگا۔ادھر یمن میں الحوثی گروہ نےعلی عبداللہ صالح کی حکومت کی سرنگونی تک مظاہرےجاری رکھنےپرتاکیدکی ہے۔الحوثی گروہ کےترجمان محمدعبدالسلام نے العالم کوانٹرویودیتےہوئےعوام کےمطالبات پربعض حکام کےاستعفےکومثبت قراردیتےہوئےکہاکہ یمن کےعوام کااحتجاجی مظاہرہ اس وقت تک جاری رہےگا جب تک علی عبداللہ صالح کی استبدادی حکومت گرنہيں جاتی ۔ عبدالسلام نےامریکہ کی جانب سےیمنی حکومت کی حمایت کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکیدکی کہ صالح رژیمی کی استبدادی حکومت مجرم ہے جس نےامریکیوں اورسعودیوں کےہاتھوں یمنی عوام کےقتل عام کی زمین ہموارکررکھی ہے۔........

/110